انٹرنیٹ

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلسل چار روز بند رہنے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ہی تین دن سے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی۔ ابھی وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ بحالی کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 3 روز میں ٹیلی کام سیکٹر کو 2 ارب 46 کروڑ کا نقصان ہوا۔ آل پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہونے والی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کو بند کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے