گوہر اعجاز

ملکی برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ نگراں وزیر تجارت

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں ماہانہ ایک ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ 9 سینٹ کرنے جارہے ہیں جس سے برآمدات دو گنا ہوجائیں گی۔ پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے، ہماری سمت درست ہے یہ سفر چلتا رہے گا،امید ہے کہ ہمارے بعد آنیوالے اسی سفر کو جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یقین دہانی کرائی کہ ایکسپورٹ کیلیے آسانیاں لا رہے ہیں، ہمارا فوکس صرف برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں ہر صورت اگلے دس سال میں 10 گنا ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، پاکستان کا سب سے سنجیدہ مسئلہ صرف معیشت کا استحکام ہے، ہمیں خود انحصاری کی طرف جانا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر سمیت دیگر تمام سیکٹرز کو مضبوط بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے