کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما وقار مہدی کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال کو آج کل بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق چڑھا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کمال پیپلز پارٹی کیخلاف بیان دے کر ایم کیو ایم کارکنان میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سال میں کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ترقیاتی کام دیکھ کر ایم کیو ایم کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔
اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت 15 سال سے ہماری نسل کشی کر رہی ہے، صوبائی حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔