مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کردیا۔ عطاء تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کیلئے ایک مبارک دن ہے، مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی، ملک میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ہوگئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنوبی وزیرستان کےمختلف علاقوں میں نادرا دفاتر نہ ہونے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں نادرا کے 4 سینٹرز کام کررہے ہیں، برمل اور مکین میں نادرا سینٹرز سیکیورٹی حالات کی وجہ سے نہ کھولے جاسکے، سینٹرز کھولنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے یہ موجودہ حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے، وزیر داخلہ سینیٹ میں باقاعدگی سے آتے ہیں، یقین دہانی کراتا ہوں وزیر داخلہ اگلے اجلاس میں موجود ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے