اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نے نگراں وزیر اعلی پنجاب کے لیئے تین ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج شام مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی شریک ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے رابطہ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دے دیں تو ہم اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپریل میں پنجاب میں الیکشن ہوں گے تو ن لیگ بھرپور حصہ لے گی۔ وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے چند روز تک لندن جائیں گے۔
Short Link
Copied