مریم نواز

مریم نواز کیجانب سے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے ان کی سالگرہ پر پیغامات بھیجنے والے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی آج اڑتالیسویں سالگرہ ہے۔ مداحوں کی جانب سے ان کے لئے مسلسل مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سالگرہ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو کہ مجھے آج موصول ہورہی ہیں۔ میں آپ کے غیر معمولی پیار، عزت اور عاجزی کے لیے شُکرگزار ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللّہ آپ سب کو خوش رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

یہ نہیں ہوسکتا کہ ترامیم پر کوئی نیا مسودہ آجائے اور حکومت اُس پر انگوٹھا لگا دے،  عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے