عظمی بخاری

مریم نواز عید پر صفائی کرنیوالے عملے کو انعامات دینگی، عظمیٰ بخاری

(پاک صحافت) صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عید پر بھی عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ذاتی طور پر صفائی مہم کو مانیٹر کر رہی ہیں اور اُنہوں نے صفائی ستھرائی مہم میں شامل عملے کو انعامات دینے کا کہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب بھر می ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کامیابی سے مکمل کی گئی، جہاں بھی قربانی کی گئی وہاں سے 1 گھنٹے کے اندر آلائشیں اٹھائی گئیں اور ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو کھانا اور عیدی بھی دی گئی۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا صفائی پر توجہ دینے کے بجائے دھمکیاں دیتے رہے، یہ عید کے دن بھی نفرت پھیلانے سے باز نہیں آئے، یہ لاہور آ جائیں، ہم بتائیں گے کہ کوڑا کیسے اٹھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے