مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔ وزیراعلی پنجاب

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ بے گناہ اور بے بس افراد پر ظلم و ستم کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونیاں کی متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ میری سیاست نہیں انسانیت مجھے یہاں کھینچ لائی، متاثرہ بچی قوم کی بیٹی ہے، من پسند افسران کی تعیناتیاں نہیں کریں گے، یہاں رشوت لے کر تعیناتیاں کی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں ایک دوسرے کا احساس کم ہوتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے