قمر زمان کائرہ

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے، جس پر ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی سپورٹ بے مثال ہے۔ سیلاب زدگان کے لیے پاکستان کے دوست ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، متحدہ عرب امارات سے سی ون تھرٹی جہاز امدادی سامان لے کر نور خان ایئربیس پہنچ گیا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ سامان وصول کر لیا، سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے کھانے پینے کا سامان شامل ہے۔ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد پر قمر زمان کائرہ نے یو اے ای حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے