مایوسی پھیلانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مایوسی پھیلانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، معاشی ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا چیلنج ہے۔ لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا، مایوسی پھیلانے اور لوگوں کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، ملک سے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ہم قسم کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں، ترقی کے سفر میں آنے کے لیے اسپیڈ بریکرز ختم کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے