طارق بشیر چیمہ

ق لیگ کے سنجیدہ لوگ چوہدری شجاعت کیساتھ ہیں۔ طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ق لیگ کےسنجیدہ لوگ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت پرویز الہی کی رکنیت معطل کرچکے ہیں، وقت آنے پر ظاہر کردیں گے کہ یہ ڈرامہ کیوں کیا جا رہا ہے، انہوں نے اپنے آپ کو تحریک انصاف میں کیوں ضم نہیں کیا، یہ غیرآئینی حرکت ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، قومی اسمبلی میں پارلیمانی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، لاہور کے گرد و نواح کے لوگوں کو اکھٹا کرکے صدر اور سیکرٹری کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 10 دن میں اسلام آباد میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا، ان کو اندازہ ہو جائے گا کہ چوہدری شجاعت کتنے مقبول ہیں، تمام صوبوں کے صدر ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے اجلاس میں سب صوبوں کی نمائندگی نظر آئے گی، یہ ایسے ہی ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان اپنا اجلاس بلائے اور کہے کہ ہم نے عمران خان کو پارٹی سے ہٹا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے