قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ایوان میں مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر ایوان میں ووٹنگ کی گئی۔ کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، قومی سلامتی ڈویژن کے 12 مطالبات زر پر کٹوتی کی 60 تحاریک مسترد ہوگئیں۔

41 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک مسترد، جبکہ مطالبات منظور ہوگئے۔

جوہری توانائی کے لیے 19 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے ایک ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

امریکا میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے طے شدہ پروگرامز پر عمل نہ ہو سکا

(پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف کی دورۂ اقوامِ متحدہ کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے