لاہور (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام پر مسلط نااہل و نالائق حکومت کو ختم کرکے عوامی حکومت قائم کرنی ہے جس کے لئے پیپلزپارٹی بھرپور کوشش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی تمام آپشن کو استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کا بھرپور رول ادا کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم ہم نے بنائی تھی اس پلیٹ فارم پر کیے گئے فیصلہ جات پر موجودہ حکومت انڈر پریشر ہے۔
قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے طور پر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نے پی ڈی ایم کے فیصلے کی بجائے فروری میں ہی احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو فارغ کرنا ہے اور عوامی حکومت بنانی ہے، تنظیموں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں میرا اعزاز ہے کہ پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں۔