فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخواہ کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے، اب وقت کارکردگی کا ہے، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو ایک بار پھر گورنر ہاؤ س آنے کا دعوت دیتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے گورنر نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، وفاق سے خیبرپختونخوا کے حقوق لے کر رہیں گے، عوام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بات دلیل کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ غیر مہذبانہ انداز میں، اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلی ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاؤس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے