فلسطینی طلبہ

فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں میڈیکل تعلیم جاری رکھنے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے فلسطینی طلبہ کو ملک میں میڈیکل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے صدر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر کونسل نے غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے اور تکمیل کے بعد اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے طلبہ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجازت غزہ کے طلبہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی فلسطینی طلبہ کی مدد کرنا چاہتی ہے، اسی لیے ہم انہیں پاکستان میں ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تقریباً 100 طلبہ ہیں، جن کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے معاونت کی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی ہے۔ غزہ کے طلبہ ڈگری مکمل ہونے پر اپنے ملک اور ہم وطنوں کی خدمت کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے