اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیرملکی سازش کا ڈرامہ اب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی دفن ہونے والا ہے۔ پاکستانی عوام اب کسی جھوٹے نعرے کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کاکرپشن کا بیانیہ ملکی اور غیر ملکی عدالتوں، ہر قانونی فورم پر پٹ گیا ہے۔ مدینہ کے پاک نام پر سیاست کا بیانیہ آپ کی بدترین اور بھیانک کارکردگی کی نذر ہو گیا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ امرباالمعروف کی مقدس قرآنی اصطلاح آپ نے اپنے سیاسی ڈھونگ اور سیاہ اعمال کی بھینٹ چڑھائی۔ غیرملکی سازش کا ڈرامہ تو عدم اعتماد کے ذریعے دفن ہونے والا ہے، قوم کے ساتھ اپریل فول کھیلنے کے بجائے تاریخی کرپشن اور 16 فیصد مہنگائی، 60 لاکھ لوگ بے روزگاری، 2 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے کا جواب دیں۔
Short Link
Copied