اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کرپٹ عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے اب اداروں کو چاہئے کہ ان کی زبردستی تلاشی لی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے عمران خان کو فنڈنگ کی، عمران خان کی قیادت میں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آئینی طریقی سے جلد ملک کی جان عمران خان سے چھڑوائیں گے، عمران خان کی نفرت انگیز تقریر اس کی ہار کی عکاسی ہے، عمران خان کی کابینہ کے نام فوری ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے۔