مرتضی وہاب

عمران خان کی حکومت 2023 سے پہلے ہی چلی جائے گی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے نتیجے میں عوامی غم و غصہ یہی بتا رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت 2023 سے پہلے ہی چلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یہ صورت حال پیدا ہوگئی ہے کہ عمران خان کسی پر اور لوگ عمران خان پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں سندھ حکومت کی کراچی میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ کراچی والے فیصلہ کریں میں ایڈمنسٹریٹر کیسا ہوں؟۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں 85 فیصد خاندانوں میں کوئی نہ کوئی شخص اسٹریٹ کرائمز سے ضرور متاثر ہوا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے