عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں گے جس میں مجھے رکھا گیا تھا۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں گے جس میں مجھے رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے۔ عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیے کسی ایک کا ثبوت نہیں دیا، عمران خان نے امریکی خط کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا، اب عمران خان اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جن کو ضرورت ہے ان کو جیل میں رکھیں گے تاکہ ان کو پتا چلے کہ جیل ہوتی کیا ہے، جن کو ہمیں جیل میں رکھنا ہے ان کو رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جو شیخ رشید نے کہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید حوصلہ پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے