عمران خان کا مشروط معافی کا اعلان مایوسی کی علامت ہے۔ عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مشروط معافی کا اعلان مایوسی کی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر مشروط معافی کا اعلان کیا، جس کے رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اپنے تمام کارڈز کھیل چکے مگر مطلوبہ نتائج نہ ملے، 5 اگست کے فلاپ شو نے عمران خان کی مایوسی میں اضافہ کیا۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ آئی ایس پی آر معافی مانگے، اب خود معافیاں مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کے نام پر آگ لگائی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس، پی ٹی وی پر حملہ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات ماضی کے واقعات پر کھلی چھوٹ دیئے جانے کا نتیجہ تھا، مشروط معافی، ملک و قوم کے خلاف جرائم سے بھاگنے کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے