عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بزدل ترین اور کمزور ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں، عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بزدل ترین اور کمزور ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو شخص سیاسی کارکنوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا وہ نوازشریف کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہے، عمران خان سیاسی حکمران کم ڈکٹیٹر زیادہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ظل تباہی نے ملک ک طول و عرض کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور ابھی بھی خود کو آخری چوائس سمجھتے ہیں۔ ڈکٹیٹر کی حکمرانی کا ایک مختصر دورانیہ ہوتا ہے، انشاءاللہ جلد عوام کی حکمرانی کا دور لوٹ آئے گا۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہ حزب اختلاف کی زبانیں بند کرنے کا فارمولہ ناکام ہورہا ہے، جس شخص اور اسکی پارٹی کی زبانوں سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکا اس سے تنقید برداشت نہیں ہوتی۔ سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کی زبان بندی کرنا شرمناک فعل ہے، کیا عمران خان مطلق العنان بادشاہ ہیں جن کے فیصلوں اور پالیسیوں پر کوئی تنقید نہیں کرسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے