لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان شکست کھاتے ہیں تو عدالت کا کندھا استعمال کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پیپلز پارٹی اتحادی ہے چھوٹے موٹے ایشوز چلتے رہتے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی عدم استحکام سے خود مختاری داؤ پر لگ سکتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کو فیصلہ کرنا ہے انتشار کا حصہ بننا ہے یا ملک کو آگے لے جانا ہے۔