کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو کری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے انتہا پسند عناصر کو قوم پر مسلط کرنے کی کوشش کی اور اب وہ سول وار کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا کہ عمران نے جو جو سازشیں کیں اُس میں کامیاب نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے پہلے مودی کو پاکستان کا ہیرو بنانے کی کوشش کی اور احتساب کے جھوٹے نعرے پر دیگر سیاسی جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔