لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے عمران خان دو نمبر آدمی ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست یہی رہ گئی ہے کہ جھوٹا الزام لگاؤ اور جب تک وہ جھوٹ چلتا ہے چلاؤ ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو جھوٹ ٹیسٹ کرنے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ پر اعتماد ہے تو سب سے پہلے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔ عمران خان پر حملے کی بارہ ویڈیوز موجود ہیں ،اگر نوید کے علاوہ کوئی اور بھی حملہ آور ہوتا تو ان بارہ میں سے کسی ایک ویڈیو میں تو آتا۔
واضح رہے کہ پروگرام کے دوران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیر آباد واقعے کے سب زخمی دس پندرہ دن میں ٹھیک ہو گئے ، دو مہینے ہو گئے ، عمران خان کا زخم ٹھیک ہی نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں وزیر آباد کے واقعے میں صرف ایک شخص ملوث ہے ، اگر دو ملزم اور تھے تو انہیں جے آئی ٹی نے تلاش کیوں نہیں کیا؟عمران خان چلتے ہوئے ، بیٹھتے ہوئے ڈرامہ کرتا ہے ، اسے پتا ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔