علی امین گنڈاپور نوکری بچانے کے لیے وفاق کے خلاف بیانات دیتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

 (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو جو کہا جاتا ہے وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نوکری بچانے کے لیے وفاق کے خلاف بیانات دیتے ہیں، ان کو اڈیالہ میں بتانا پڑتا ہے وفاق کے خلاف لڑ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق جب بھی وزیرِ اعلیٰ کو بلاتا ہے، وہ اچھے بچے کی طرح آجاتے ہیں، وہ وفاق کے تمام اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے خلاف چار شیٹ کی تیار نہیں کر رہا، کبھی نہیں چاہوں گا کہ سیاسی یتیم پارٹی، سیاسی شہید بن جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت میں محاذ آرائی نہیں، صوبے میں گورنر راج قائم کرنا جمہوری عمل نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات تسلی بخش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے