عطا تارڑ

علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں روپوش ہو گئے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں روپوش ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین نے شہید اہلکار حمید شاہ کو اغوا کیا اور مارا پیٹا، حکومت ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، اور یہ ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی پالیسیوں کی معترف ہے، انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے اور اب یہ مزید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے لوگوں کو اسلام آباد لانے والے گنڈاپور اب کہاں ہیں؟ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ڈرپوک کہیں چھپ گیا ہے، سمجھ سے بالاتر ہے جو انہوں نے احتجاج کی کال دی اس کا مقصد کیا تھا، ان کا مقصد لاشیں گرانا تھا، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے، یہ سیاسی مفادات کے لیے قومی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، آرمی چیف کے خلاف انہوں نے ملک سے باہر فنڈنگ کی ہے، قومی مفادات سے کھیلنے کی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے