پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن کی حمایت کردی، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں کے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف، صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سامنے رکھوں گا۔
Short Link
Copied