عطا تارڑ

طالبان کو لانے والے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کررہے ہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ طالبان کو لانے والے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہفتے کو عزم استحکام کی منظوری ہوئی، عزم استحکام کابینہ میں بھی آیا اور ایوان میں بھی، سوال تو یہ ہے کہ طالبان کو کون واپس لے کر آیا تھا، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا، میت گھر آتی ہے تو کہرام کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ طالبان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں، یہاں بیٹھ کر اپنے لیڈر کو خوش آمد نہ کریں، اپوزیشن گالم گلوچ کے بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا کہ قابلیت کا فقدان ہے، مگر نیت کا بھی فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتراض تنخواہیں بڑھانے پر ہے، کیا اعتراض صنعتوں کی بجلی کے نرخ کم کرنے پر ہے، شور شرابا کیا جا رہا ہے، کوئی شیڈ و بجٹ پیش کرے، گزشتہ روز جو کچھ ایوان میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیےتھا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے