لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے بیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے گیٹ بند کردیے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود ووٹرز ہی اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔