صدر مملکت کا باجوڑ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ قوم کے شہدا قوم کا فخر ہیں، پوری قوم ان کی احسان مند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کوشش کو ناکام بنایا اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ افواج پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، صدر مملکت نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے