قومی اسمبلی

صدر مملکت نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایک روز قبل ہی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی میں بھی بتایا گیا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کے لیے بل لارہی ہے۔

تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حمایت کیلیے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے