آصف زرداری

صدر آصف زرداری کی سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کے دُشمن ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی افراد کےلیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے