عظمی بخاری

شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہیں، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح بھاگنے کے عادی ہیں، جب ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق الزام لگایا، ظل شاہ کا قاتل کون ہے یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتا چکا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگاؤ کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے