شہباز شریف کا سعودی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودیہ کی شاہی عدالت نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ بروز اتوار عشاء کی نماز کے بعد مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ تاہم اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے حرمین شریفین کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میرا دل شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ ہے۔ مرحوم کی روح کو ابدی سکون نصیب ہو۔ آمین!

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے