سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات پیش آئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے ساتوں خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ایف بی آر کا انفورسمنٹ نظام بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے