شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ

سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں واقع پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کا نائیک غلام مصطفی شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک غلام مصطفی کی شہادت دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شہید نائیک غلام مصطفیٰ کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے