جھنگ (پاک صحافت) سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہیں شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ فیصل صالح حیات ن لیگ کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری جماعت کو جھنگ میں تقویت ملے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب فیصل صالح حیات کے بعد سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔