سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ عمران خان ہیں، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  دو سے تین ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز  ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 9  مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے