شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ کے فیصلے ہی آئین کے مطابق نہ ہوں تو ہم کس کے پاس جائیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب سپریم کورٹ کے فیصلے ہی آئین کے مطابق نہ ہوں تو ہم کس کے پاس جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کا جب جب ٹکراؤ ہوتا ہے تو ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ ملک میں انتشار کی فضا ہے، ٹکراؤ آئین اور قانون کے مطابق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ قصوروار سب ہیں کیونکہ نہ ہم نے آئین پڑھا نہ ہم سمجھ رہے ہیں۔ جب سپریم کورٹ ایسے فیصلے کرے جو آئین کے مطابق نہ ہوں تو ہم کس کے پاس جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں آئین کی تشریح پر اختلافات ہوتے ہیں، عدلیہ بھی پارلیمان ہی بناتا ہے۔ آئین کی تشریح کرتے وقت اس کی روح کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے