بارش

سندھ میں بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) شدید بارشوں کے باعث حکومت سندھ نے کل بروز پیر (25 جولائی) کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ آج کراچی اور حیدرآباد شہر میں مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزارت اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں صبح 5 بجے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سندھ نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر سے بھی درخواست ہے کہ وہ کل اپنے دفاتر بند رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے