آصف زرداری

سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب، صدر مملکت صدارت کریں گے

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر کل بروز پیر اہم اجلاس سکھر میں طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں کچے میں جاری پولیس اور رینجرز آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی، کچے کے مسائل، ہتھیاروں اور دیگر معاملات کو سامنے رکھا جائے گا۔

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سکھر روانہ ہوگئے۔ سکیورٹی اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، وزیرداخلہ، وزیراعلی سندھ شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ سمیت وفاقی اور صوبائی وزیر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے