سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم

کراچی (پاک صحافت)  کراچی میں واقع سندھ سروس اسپتال میں بائیو کیمیکل لیب قائم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بائیو کیمیکل لیب کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس لیب کی مدد سے نیوروٹک، منشیات اور خوراک کی آلودگی جیسے مسائل کا تجزیہ کر کے حل نکالا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق اس بائیو کیمیکل لیب میں پی ایچ ڈی، ماسٹر کوالیفائیڈ اسٹاف ہے جنہیں مشینوں کی ایک سال کی ٹرینگ دی گئی ہے۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ ایک اور بائیو کیمیکل لیب کی ضرورت ہے، وہ بھی جلد ہی تعمیر کر لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے