عظمی بخاری

سندھ حکومت ہمت کرے اور صوبے کے عوام کو ریلیف دے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہمت کرے اور صوبے کے عوام کو ریلیف دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا، پنجاب کی وزیراعلی کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے۔ عوامی ریلیف کے اقدام پرفضول قسم کی سیاست کرنا باعث تعجب ہے، مریم نواز نے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا۔ مریم نواز نواز شریف کی بیٹی ہے اورنواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جماعت کے تمام وزرا اور ترجمان عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں، آپ مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ ہمت کریں آپ بھی سندھ کےعوام کو ریلیف دیں تحریک انصاف کی لائن فالومت کریں۔

واضح رہے کہ وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے۔ یہ کوئی طویل مدتی ریلیف نہیں۔ سوال یہ ہے دو مہینے کے بعد کیا ہوگا؟ دو مہینے بعد شہریوں کو مہنگی بجلی خریدنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

امریکا میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے طے شدہ پروگرامز پر عمل نہ ہو سکا

(پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف کی دورۂ اقوامِ متحدہ کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے