سرکاری زمین پر گندم کی بوائی کی جائے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری زمین پر گندم کی بوائی کی جائے۔

ٹماٹر، پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ ایری گیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پروجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سی پیک دو قوموں کیلئے اُمید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی پیک محض …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے