شہباز شریف

ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوگی، حکومتی رائٹ سائزنگ پالیسی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی، افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستمبر میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف کیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پرگامزن ہے، حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے، رائٹ سائزنگ کے عمل کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے