ریاست مدینہ کا جھوٹا دعویدار چور کی طرح چھپا ہوا ہے۔ حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویدار چور کی طرح چھپا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان عدالت اور قانون سے طاقتور ہے؟۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا جبکہ دوسری عدالت نے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کی۔ اس کے باوجود عمران خان گرفتاری نہیں دے رہا ہے، پوچھنا تھا کیا وہ عدالت اور قانون سے بھی طاقتور ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے دروازے پر عدالتی وارنٹ دستک دے رہا ہے، ریاست مدینہ کاجھوٹا دعویدار چور کی طرح چھپا ہوا ہے۔ تم کہا کرتے تھے، میری گھڑی میری مرضی، جاو عدالت میں یہی بیان دو، اگر تم چور اور جھوٹے نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ عدالت کا، نہ قانون کا اور نہ قانون کے رکھوالوں کا احترام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے