رحیم یارخان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دِلی رنج ہے، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بارے میں سُن کر دِلی رنج ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پولیس کے شہداء کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو صحت یاب فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے