رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے تمام اقسام کی کارروائی سے روک دیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری اور چھاپہ سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وزیر داخلہ کی وارنٹ منسوخی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو نوٹس جاری کیا اور مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی 13 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے