نواز شریف
نواز شریف

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کےلیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات میں ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے دلچسپی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے