عطا تارڑ

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عطا تارڑ نے شہید کپٹن احمد بدر کے گھر جاکر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے شہید لانس نائیک حسنین علی شاہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ شہید نے پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے